احکام نماز
جب امام پانچویں رکعت کے لیے کھڑا ہو جائے تو مقتدی کیا کرے؟
امام کے ساتھ رکوع کرنا بھول گیا اور امام کے سجدہ میں چلے جانے کے بعد ہی متنبہ ہوا
نماز میں تسمیہ پڑھنا
نماز جمعہ کے دوران بے ہوش ہو جانے والے کو ابتدائی طبی امداد دینا
اگر نمازی تلاوت میں غلطی کر بیٹھے یا آیت ہی بھول جائے تو کیا کرے؟
ایسی کون سی مشقت ہے جس کی وجہ سے بیٹھ کر نماز ادا کرنا جائز ہے؟
نماز میں تعوذ پڑھنے کا حکم
ضرورت کے وقت خواتین کی صفوں کے پیچھے مردوں کا نماز ادا کرنا
ایک شخص نے مغرب کی سمت میں فضائی سفر کیا تو نماز اور افطاری کا وقت آغاز سفر والے خطے سے کافی متاخر ہو گیا۔
جو شخص نماز کا وقت ہونے پر نماز پڑھ لے ، پھر جب اپنی منزل پر پہنچے تو اسی نماز کا وقت وہاں پر داخل ہو چکا تھا یا نہیں ہر دو صورت میں اس پر پہلے ہی ادا کی ہوئی نماز دہرانا لازمی نہیں ہے؛ کیونکہ نماز ایک دن میں دو بار نہیں پڑھی جاتی؛ چنانچہ اس سے پہلے نماز صحیح ادا ہو چکی ہے لہذا اب اس پر دوبارہ نماز ادا کرنا ضروری نہیں ہے۔ جبکہ روزے دار اگر مغرب کی سمت سفر کر رہا ہو تو سورج غروب ہونے تک روزہ افطار نہیں کرے گا چاہے سورج غروب ہونے میں کتنی ہی تاخیر ہو جائے، نیز آغاز سفر والے علاقے میں سورج کے غروب ہونے کا کوئی اعتبار نہیں ہے کیونکہ وہ اس علاقے سے سورج غروب ہونے سے پہلے روانہ ہو گیا تھا، اور اس نے وہاں غروب آفتاب کا وقت نہیں پایا۔زلزلہ یا آگ لگ جانے کی صورت میں نماز توڑنے کا حکم، اور اگر نماز جاری رکھنے پر موت آ جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟
جس شخص کو اپنے مرنے کا خدشہ ہو یا کسی معصوم جان کے مرنے کا خدشہ ہو اور اسے بچانا بھی ممکن ہو تو نماز جاری رکھنا جائز نہیں ہے، اگر جاری رکھتا ہے تو اسے گناہ ہوگا، اور اگر وہ مر جائے یا زخمی ہو جائے تو وہ خود اپنے آپ کو ہلاک کرنے والوں میں شامل ہو گا۔