6

کوئی شخص عربی میں کہے: " اللهم لا حسد "

سوال: 299965

ایک شخص بات کرتے ہوئے عموماً کہتا ہے کہ: " اللهم لا حسد " تا کہ مخاطب کے ذہن سے یہ بات نکال دے کہ متکلم اس سے حسد کر رہا ہے۔

جواب کا متن

ہمہ قسم کی حمد اللہ تعالی کے لیے، اور دورو و سلام ہوں اللہ کے رسول پر، بعد ازاں:

عربی زبان میں لفظ : " اللهم" نداء کے معنی میں آتا ہے، یعنی یہ لفظ کہنے والا در حقیقت "یا اللہ" کہہ رہا ہوتا ہے ؛ قرآن کریم میں یہی لفظ اسی معنی میں سورت آل عمران آیت 26 میں استعمال ہوا ہے، فرمانِ باری تعالی ہے: قُلِ اللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ ترجمہ: کہ دے: یا اللہ! بادشاہت کے مالک۔ [آل عمران: 26]

امام طبری رحمہ اللہ اس آیت کی تفسیر میں کہتے ہیں:
"فرمانِ باری تعالی : قُلِ اللَّهُمَّ کا معنی یہ ہے کہ: اے محمد تو کہہ: یا اللہ!۔ " ختم شد
"تفسیر طبری" (5 / 299)

اب اللہ تعالی کو { لَا حَسَد } کہہ کر مخاطب کرنے کے دو معانی ہو سکتے ہیں:
پہلا معنی: یہ لفظ اللہ تعالی کو گواہ بنانے کے لیے کہا جا رہا ہو کہ قائل اللہ تعالی کو گواہ بنا رہا ہے کہ اس کا دل حسد کی بیماری سے پاک ہے۔

یعنی: اے اللہ میں تجھے گواہ بناتا ہوں کہ میرے دل میں اس شخص کے بارے میں کوئی حسد نہیں ہے جس کے بارے میں بات چیت چل رہی ہے۔ یا اس کا مطلب یہ ہے کہ: یا اللہ! تو جانتا ہے کہ میں اس وقت جو بات بھی کر رہا ہوں کہ یہ بات کرنے کی وجہ کسی بھی طرح سے حسد نہیں ہے۔ اسی طرح کا کوئی اور مفہوم بھی ہو سکتا ہے۔

اس طرح اللہ تعالی کو گواہ بنانا جائز ہے، لیکن شرط یہ ہے کہ انسان اپنی بات میں سچا بھی ہو، اور قائل کو اس جملے کے مفہوم کا بھی علم ہو کہ اللہ تعالی کو گواہ بنانے کا کیا مطلب ہے، یعنی انسان جھوٹ نہیں بول رہا، چنانچہ اگر انسان جھوٹ بولتے ہوئے اللہ تعالی کو گواہ بنائے تو یہ بہت ہی بڑا پاپ ہو گا۔

دوسرا معنی:
یہ دعائیہ جملہ ہے، تو اس صورت میں اس کا معنی یہ ہو گا کہ: یا اللہ! میرے دل میں اس شخص کے بارے میں حسد باقی نہ رکھ۔ یا اسی طرح کا کوئی اور معنی و مفہوم بھی ہو سکتا ہے، اس معنی میں بھی یہ بات کرنا جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ کیونکہ اپنی مشکل کشائی کے لیے دعا کرنا کسی بھی حالت میں جائز ہے۔

واللہ اعلم

حوالہ جات

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل خبرنامہ

اسلام سوال و جواب کی میلنگ لسٹ میں شامل ہوں

phone

اسلام سوال و جواب ایپ

مواد تک فوری رسائی اور آف لائن مطالعہ کے لیے

download iosdownload android