5,705

كيا سودى معاشرے ميں سودى لين دين كرنا جائز ہے ؟

سوال: 1120

كيا سود پر قائم معاشرے ميں مسلمان شخص كے ليے سودى لين دين كرنا جائز ہے ؟

جواب کا متن

ہمہ قسم کی حمد اللہ تعالی کے لیے، اور دورو و سلام ہوں اللہ کے رسول پر، بعد ازاں:

سودى لين دين كرنا جائز نہيں، اگرچہ وہ معاشرے سود پر ہى قائم ہوں اور اس كى بنياد سود پر ركھى گئى ہو، كيونكہ سود كى حرمت كے عمومى دلائل اسى پر دلالت كرتے ہيں، اس كو چاہيے كہ وہ حسب طاقت اور استطاعت برائى كو بدلے اور ختم كرنے كى كوشش كرے، اور اگر وہ اس كى استطاعت اور طاقت نہيں ركھتا تو اسے اس معاشرے سے كہيں اور منتقل ہو جانا چاہيے، تا كہ وہ برائى سے دور ہو اور اس خدشہ كے پيش نظر كہ جس ميں وہ معاشرہ پڑا ہوا ہے كہيں وہ بھى اس كا مرتكب نہ ہو جائے.

اللہ تعالى ہى توفيق بخشنے والا ہے، اور اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور صحابہ كرام پر اپنى رحمتوں كا نزول فرمائے .

حوالہ جات

ماخذ

ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 13 / 194 )

at email

ایمیل خبرنامہ

اسلام سوال و جواب کی میلنگ لسٹ میں شامل ہوں

phone

اسلام سوال و جواب ایپ

مواد تک فوری رسائی اور آف لائن مطالعہ کے لیے

download iosdownload android